اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

29 جون 2020

5:10:12 PM
1051383

چین میں کورونا وائرس کا کامیاب کلینیکل ٹیسٹ

ایک چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے کامیاب تجربے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق چین کی سی این بی جی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کے ویکسین کا کلینیکل ٹیسٹ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔

اس کمپنی کا یہ ویکسین عالمی منڈی میں پیش کئے جانے کے لئے تیار ہے۔ اب تک چین میں تراسی ہزار چار سو انچاس افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار چھے سو چونتیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ تقریبا چوّن لاکھ اسی ہزار افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

342/