اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
بدھ

24 جون 2020

10:54:44 AM
1049852

چین اور ہندوستان متنازع علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر رضامند

ہندوستان اور چین لداخ میں متنازع علاقوں سے اپنی افواج پیچھے ہٹانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے مسئلہ پر میٹنگ ہوئی۔ کور کمانڈر سطح کی اس میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک اپنی اپنی فوج کو متنازع علاقوں سے پیچھے ہٹا لیں گے۔

خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مثبت اور تخلیقی ماحول میں بات چیت ہوئی جس کے بعد دونوں فریق موجودہ صورتحال سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ اس میٹنگ میں مشرقی لداخ میں ٹکراو والے علاقوں سے افواج کے پیچھے ہٹنے کے طور طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی اور دونوں فریق طے شدہ پروگرام کے تحت اپنی فوج کو مذکورہ علاقوں سے پیچھے ہٹائیں گے۔

واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں گلوان وادی کے نزدیک ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان گزشتہ پندرہ جون کو تصادم ہوا تھا جس میں ہندوستان کے بیس فوجی مارے گئے تھے۔ ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں چین کے بھی کچھ فوجی مارے گئے تھے تاہم اُس نے ان کی تعداد بتانے سے گریز کیا اور چین نے اسے مسترد کیا ہے۔

342/