اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
جمعرات

18 جون 2020

10:58:31 AM
1047796

جزیرہ نما کوریا پھر دھماکوں سے لرز اٹھا + ویڈیوز

شمالی کوریا نے سرحدی شہر کیسانگ میں جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قائم دفتر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رابطہ کار آفس کووڈ- 19 کی وجہ سے جنوری سے بند تھا جو خوفناک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ رابطہ دفتر 2018 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دونوں فریقین کے مابین تناؤ کو کم کرنا تھا۔

مذکورہ عمارت کیسانگ انڈسٹریل کمپلیکس میں کام کرنے والے ملازمین کے دفاتر کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔

شمالی کوریا نے رابطے کے لیے قائم مذکورہ دفتر بند کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے جنوبی کوریا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

342/