اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
جمعرات

18 جون 2020

10:40:06 AM
1047776

چین پر کورونا کا پھر حملہ، سیکڑوں پروازیں منسوخ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے محکمہ شہری ہوا بازی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت بیجنگ کے لیے آنے اور جانے والی ساڑھے آٹھ سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ چین کے محکمہ ریلوے نے بھی بیجنگ کے لیے خریدے جانے والے تمام ٹکٹ کینسل کر دیئے ہیں اور مسافروں کو اصل رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے کیسز ایک سو چھے تک پہنچنے کے بعد حکومت نے شہر میں ہنگامی حالت کی سطح تین سے بڑھا کر دو کردی ہے۔ بیجنگ کی انتطامیہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور شہر نہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے اور طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن کلاسوں میں شرکت کریں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ دار الحکومت بیجنگ میں منگل کے روز کورونا وائرس کے مزید اکتیس کیس سامنے آنے کے بعد اس موذی وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک سو چھے ہو گئی ہے۔

342/