اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
اتوار

31 مئی 2020

9:18:39 AM
1041903

چینی طلبہ کے ویزے منسوخ، امریکی حکومت کے فیصلے سے چین ناراض

امریکا کی جانب سے چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے پر بیجنگ نے اس کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے امریکا کی جانب سے طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے سنیچر کو کہا کہ چینی طلبہ اور طالبات کے خلاف امریکی حکومت کی دھمکی، اس شفافیت کے برخلاف ہے جس کا دعوی امریکا کرتا ہے۔

انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو چینی طلبا اور طالبات کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام، واضح نسلی امتیاز جیسا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے سے تقریبا 3 ہزار چینی طلبہ اور طالبات متاثر ہو سکتے ہیں۔