اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
ہفتہ

30 مئی 2020

8:56:19 AM
1041502

چین کے مسئلے پر امریکا کے خلاف کھڑا ہو گیا کیوبا

تائیوان سمیت چین کے تمام داخلی امور میں امریکا کی مداخلت کو کیوبا نے غلط قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے بیجنگ کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اپنے اقتدار اعلی کی حفاظت کا پورا حق حاصل ہے۔

برونو روڈریگیوز نے ٹویٹ کر کہا کہ ہانگ کانگ کا مسئلہ چین کا داخلی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے قومی مفاد کی حفاظت کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ہانگ کانگ کے لئے ایک سیکورٹی قانون منظور کیا ہے۔

اس قانون کے تحت چینی سیکورٹی ایجنسیاں، پہلی بار ہانگ کانگ میں اپنے ادارے کھول سکتی ہیں۔  

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران چین اور امریکا میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکا کے صدر ٹرمپ نے بیجنگ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے تک کی دھمکی دی ہے۔