اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
جمعرات

28 مئی 2020

4:50:14 AM
1040849

بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 365 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 230 ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 365 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 230 ہو گئی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 993 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 411 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 726 تک جا پہنچی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 564 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 41 ہزار 591 ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 850 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 231 ہو گئی۔