اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

26 مئی 2020

9:12:33 AM
1040181

امریکی قیادت سیاسی وائرس میں مبتلا

چین نے امریکہ کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژئی نے امریکہ کی جانب سے چین پر کورونا وائرس کو پھیلانے کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین سے باہمی تعلقات کو سرد جنگ کی طرف دھکیل کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت کو سیاسی وائرس لگ گیا ہے جو انھیں چین پر تنقید کرنے پر مجبور کرتا رہتا ہے۔

اتوار کو ایک پریس کانفرس کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کے بارے میں تحقیقات کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے بھی اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

چین کے سالانہ پارلیمانی اجلاس کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ژئی نے کہا کہ امریکہ میں کچھ سیاسی قوتیں امریکہ اور چین کے تعلقات کو ختم کرنے کے درپے ہیں اور وہ دونوں ملکوں کو سرد جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ چین نے گذشتہ برس کورونا وائرس کے آغاز میں اس کو چھپانے کی کوشش کی اور وہ ابتدائی دنوں میں اس کو روکنے میں ناکام رہا۔ جبکہ سیاسی مبصرین اور رائے عامہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے دوسروں پر الزامات عائد کئے جانے کا مقصد کورونا سے نمٹنے میں انہیں ہونے والی ناکامی پر پردہ ڈالنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔