اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
جمعرات

21 مئی 2020

9:30:50 AM
1039008

تائیوان کی علیٰحدگی برداشت نہیں: چین

چین میں تائیوان دفتر کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ بیجنگ تائیوان کی علیحدگی کے بارے میں کسی بھی طرح کی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق متحدہ چین کی پالیسی کی بنیاد پر بیجنگ کے ساتھ مذاکرات پر سربراہِ تائیوان کی مخالفت کے بعد ماژاؤگوانگ نے کہا ہے کہ چین سے تائیوان کا دوبارہ الحاق تاریخ کا ایک فطری عمل ہے اور اسے چین سے علیحدہ کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ تائیوان کی آزادی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

چین نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ چین مخالف سخت گیر مواقف رکھنے تائیوان کی چیف ایگزکٹیو تسائی اینگ وین نے اپنے دوسرے دور کی تقریب حلف برداری میں چین کے ساتھ مذاکرات کے لئے اعلان آمادگی کرتے ہوئے متحدہ چین کی پالیسی پر اپنی شدید مخالفت ظاہر کی ہے۔

دو ہزار پندرہ میں جب سے وہ تائیوان کی چیف ایگزکٹیو بنی ہیں چین اور تائیوان کے تعلقات کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔

بیجنگ بارہا اعلان کر چکا ہے کہ تائیوان، چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کی آزادی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔