اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

18 مئی 2020

10:04:20 AM
1037912

مہاتیر محمد نے امریکی دھوکہ دھڑی سے پردہ اٹھایا

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ملائیشیا پر ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا اور امریکہ اسرائیل کے علاوہ تمام ملکوں کے ساتھ یہی کام کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے اور تحویل میں لینے کے بعد ہم پر انکشاف ہوا کہ امریکہ نے ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا جس کی وجہ سے اب ملائیشیا ایف 16 طیاروں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اگر ان طیاروں کے تما آپشنز سے ہم فائدہ اٹھانا چاہئیں تو ہمیں اس کیلئے دوبارہ امریکہ جانا پڑے گا تاکہ امریکہ کے انجینئیر ایف 16 طیاروں کیلئے پروگرامنگ کریں جس پر کافی اخراجات آئیں گے اور یہ تمام اخراجات ملائیشیا کے ذمہ ہیں۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک اور پھر 2018 میں ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد 2020 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیسے دیا۔