اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
منگل

5 مئی 2020

9:36:18 AM
1033701

چین پر بے بنیاد الزامات امریکہ کی نااہلی اور غفلت کا ثبوت

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی الزام کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی نااہلی اور بد انتظامی کا ذمہ دار چین کو قرار نہیں دینا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکی الزام کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی نااہلی اور بد انتظامی کا ذمہ دار چین کو قرار نہیں دینا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کے امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کے لیے الزام تراشی پر اتر آئی ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کے وزرا چین پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے ملک اور قوم پر توجہ دیں جو ناکافی سہولیات کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکہ کی جانب سے کورونا وائرس کی ووہان لیبارٹری میں تیاری کے الزام کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے بارہا انکار کے باوجود امریکہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ چین کے ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی میں کورونا وائرس کی پیدائش کے بارے میں واضح شواہد مل گئے ہیں ۔

342/