اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
پیر

4 مئی 2020

10:39:02 AM
1033353

شمالی اور جنوبی کوریا کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

شمالی اور جنوبی کوریا کی افواج میں 2017 کے بعد پہلی بار فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہشمالی اور جنوبی کوریا کی افواج میں 2017 کے بعد پہلی بار فائرنگ کا تبادلہ  ہوا ہے۔ سیئول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے سرحدی زون کے اندر جنوبی کوریائی گارڈ چوکی پر متعدد گولیاں چلائیں۔ ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا نے انتباہی نشریات جاری کرنے سے قبل دو مواقع پر کل 20 راؤنڈ وارننگ شاٹس کے ساتھ جواب دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بھی کسی بھی فوجی کے جانی نقصان کا امکان نہیں ہے کیوں کہ جنوبی کوریا کے انتباہی شاٹس شمالی کوریا کے علاقے پر غیر آباد علاقوں پر چلائے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کا واقعہ مستقل تناؤ کی ایک یاد دہانی ہے تاہم اس میں دونوں اطراف سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور یہ امکان نہیں ہے کہ مبینہ طور پر اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔