اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
ہفتہ

2 مئی 2020

11:51:28 AM
1032479

ملائیشیا کا ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان

ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 4 مئی سے ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 4 مئی سے ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ کوالالمپور سے جاری اپنے ایک بیان میں ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ ہم محتاط طریقے سے معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے سبب بند کیے گئے کاروبار کھولے جارہے ہیں تاہم کسی قسم کی عبادت اور ایسے کاروبار پر پابندی برقرار رہے گی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے کا اندیشہ ہوگا۔وزیراعظم محی الدین یاسین نے بتایا کہ ملک میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال بحال نہیں کی جائیں گی ۔

342/