اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
جمعہ

1 مئی 2020

10:48:01 AM
1032058

جنوبی کوریا میں زیر تعمیر عمارت میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں زیر تعمیر عمارت میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک جبکہ10 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں زیر تعمیر عمارت میں  آگ  لگنے سے 38 افراد ہلاک جبکہ10 زخمی ہوگئے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے جنوبی علاقےمیں زیر تعمیرعمارت میں آگ اس وقت لگی جب مزدور کام میں مصروف تھے۔ حکام کے مطابق واقعے کےبعد زخمیوں کوفوری طور پر  اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی  اور اس حوالے سے عہدیدار تفتیش کررہے ہیں۔