اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

28 اپریل 2020

8:22:06 AM
1030914

ہانگ کانگ میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ

ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی گئی بندشوں اور سوشل ڈسٹنسنگ کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ لوگوں نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روزنامہ ڈیلی میل کے مطابق ہانگ کانگ کی بلوا پولیس نے ایک مال کے سامنے جمع ہونے والے تین ہزار سے زیادہ سیاسی کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ 

بیشتر مظاہرین نوجوان تھے اور ہانگ کانگ کی آزادی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

کورونا پھیلنے اور مارچ کے بعد ہانگ کانگ میں دھرنے اور مظاہروں پر عائد پابندی کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا احتجاجی مظاہرہ تھا۔

ہانگ کانگ میں گذشتہ برس سے حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں اور لاکھوں لوگ اس ملک میں چین کی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے جو ایک ملکی قانون اور دو سسٹم کی بنیاد پر چلایا جاتا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ کو قدرے خودمختاری دی گئی ہے ۔

 بیجنگ، مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور برطانیہ پر ہانگ کانگ میں تشدد اور سول نافرمانی کے لئے اکسانے کا الزام لگاتا رہا ہے۔ کورونا پھیلنے کے بعد سے ہانگ کانگ میں کسی طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے تھے۔

342/