اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

27 اپریل 2020

7:43:20 AM
1030496

ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریض اسپتال سے ڈسچارج

چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ووہان میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 21 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہوگئیں۔

342/