اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

27 اپریل 2020

6:59:34 AM
1030452

جنوبی کوریا کے صدر کے مشیر کا بیان، شمالی کوریا کے رہنما زندہ ہیں

جنوبی کوریا کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما ابھی زندہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا کے صدر کے سیاسی امور کے مشیر نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون ابھی زندہ ہیں۔

چونگ ان مون نے شمالی کوریا کے رہنما کی موت کی افواہ پر اتوار کو کہا کہ کم جونگ اون زندہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 13 اپریل سے وون سان علاقے میں ہیں۔

اس سے پہلے منگل کے روز جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے آپریشن کی بات کہی تھی۔

بعد میں بتایا گیا تھا کہ کم جونگ کی حالت بہتر ہے تاہم اس بارے میں تفصیل سے کچھ نہيں بتایا گیا تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس خبر کی تائید یا تردید نہ ہونے کی وجہ سے اس بارے میں اب تک افواہوں کا بازار گرم ہے۔

342/