اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

27 اپریل 2020

6:31:35 AM
1030425

ووہاں میں اب کوئی کورونا مریض باقی نہیں

حکومت چین نے ووہان شہر میں کورونا وائرس میں مبتلا آخری بیمار کا معالجہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صحت و سلامتی سے متعلق چین کی قومی کمیٹی نے اتوار کے روز شہر ووہان میں کورونا وائرس میں مبتلا آخری بیمار کا علاج مکمل ہو جانے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے بانوے فیصد سے زائد بیمار صحتیاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس میں مبتلا اب کوئی بیمار نہیں بچا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس شہر میں مکمل طور سے کورونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اتوار کی صبح تک مجموعی طور پر بیاسی ہزار، آٹھ سو، ستّائیس افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے جن میں سے ایک ہزار، چھے سو چونتیس وہ ہیں جو اس وائرس کے ساتھ وہاں پہنچے تھے۔

کورونا وائرس کے نتیجے میں چین میں مرنے والوں کی تعداد چار ہزار چھے سو بیالیس ہو گئی ہے۔

چین کا شہر ووہان کورونا وائرس کا نقطۂ آغاز سمجھا جاتا ہے جہاں سن دو ہزار انّیس کے آخر میں اس وبا کا پہلا کیس سامنے آیا۔

342/