اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
بدھ

22 اپریل 2020

8:55:41 AM
1028642

کورونا وائرس کی وجہ سے چینی ڈاکٹروں کی جلد کالی ہوگئی

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے کئی چینی ڈاکٹروں کے رنگ کالے ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  نے میل آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے کئی چینی ڈاکٹروں کے رنگ کالے ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک رہی تاہم خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی تاہم اس موذی وائرس کی وجہ سے ان کے جگر کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ان کی جلد کی رنگت سیاہ ہو گئی۔جن ڈاکٹروں کی رنگت سیاہ ہوئی ان میں ووہان ہسپتال کے 42 سالہ ڈاکٹر ژی اور ڈاکٹر ہو شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ڈاکٹروں کی حالت اس قدر تشویشناک ہو گئی تھی کہ ان کا بچنا محال تھا تاہم ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے انہیں لائف سپورٹ مشین " ای سی ایم او" کے ذریعہ نئی زندگی دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جگر کو شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے ان ڈاکٹروں کے جسم میں ہارمونز عدم توازن کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے ان کی رنگت سیاہ پڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ وقت کے ساتھ جیسے ان کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہو گا ان کی اصل رنگت بھی واپس آتی جائے گی۔