اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

21 اپریل 2020

9:07:02 AM
1028163

شمالی کوریا کے رہنما کی صحت سے متعلق متضاد خبریں

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آر آئی بی نے سی این این کے حوالے سے  کہا ہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کیم جونگ کی صحت آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔

ادھر کوریا کے حکام  نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ کم جونگ ان کی  طبیعت سے متعلق گردش کرنے والی خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

342/