اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
منگل

21 اپریل 2020

8:11:15 AM
1028128

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت کے بارے میں متضاد خبریں

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قراردیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت کےبارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کیم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔  امریکی ذرائع کے مطابق کیم جونگ اون 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھےجبکہ اس سے4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔ ادھر کورین خـررساں ایجنسی یونہاپ  کے مطابق کم جونگ ان کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کم جونگ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔