اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
ہفتہ

18 اپریل 2020

9:11:52 AM
1026802

چین میں کورونا متاثرین اور اموات کے اعداد و شمار میں اچانک اضافہ

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار چھے سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی حکام نے جمعے کو بتایا ہے کہ ووھان شہر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے او یہ تعداد تین ہزار آٹھ سو انہتر ہوگئی ہے۔
چینی حکام نے اس سے پہلے ووھان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار دو نوے بتائی تھی۔
حکومت چین کے تازہ اعلان کے بعد اس ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار چھے بتیس ہوگئی ہے۔ 
پچھلے چند روز کے دوران چین میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید تین سو پچیس لوگوں کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد اب پچاس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 
342/