اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

15 اپریل 2020

6:17:29 AM
1025961

چین، کورونا کے 46 نئے کیسز سامنے آئے

چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ اس ملک میں 46 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 36 ملک کے باہر سے آنے والوں میں سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا نے صرف ایک کی جان لی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 82295 تک پہونچ گئی جبکہ اس وائرس سے متاثر 77816 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ 33442 افراد اس بیماری کے سبب زندگی کی جنگ ہار گئے۔

دنیا بھر میں کورونا سے کم از کم 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 26 ہزار 715 کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 4 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے۔

342/