اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

13 اپریل 2020

9:40:31 AM
1025220

اٹلی، اب تک بے قابو ہے کورونائی دیو

یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 431 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہزار 899 ہو گئی۔ اٹلی میں ہلاک ہونے والوں میں ایک سو کے قریب ڈاکٹر بھی کورونا کے سبب اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ جبکہ مزید 4 ہزار92 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 363 ہو چکی ہے ۔

اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک کم سے کم ایک لاکھ  14 ہزار افراد ہلاک جبکہ 18 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں اور تقریبا 4 لاکھ 23 ہزار افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

342/