اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

22 مارچ 2020

10:23:39 AM
1019428

اٹلی میں 53 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا

اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے مزید 793 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4825 ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیل رہا ہے اور اس وقت کئی ممالک اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔

اٹلی کی سول پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 53578 ہوچکی ہے۔ اٹلی میں گزشتہ ماہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اٹلی میں پہلے ہی عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا تاہم جمعے کو وزارت صحت نے ملک بھر کے پارک اور باغات بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

.............
342