اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

21 مارچ 2020

6:37:28 AM
1019170

شمالی کوریا نے امریکا کو پھر دکھائی آنکھ

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دو جدید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یونھاپ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز ہفتہ اعلان کیا کہ ان دونوں میزائلوں کا تجربہ شمالی پیونگان شہر میں کیا گیا۔

شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ  ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردےگا۔ فروری دوہزار انیس میں ہانوئے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ پڑ گیا ہے۔

...........
342