اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
جمعرات

19 مارچ 2020

7:20:13 AM
1018865

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ یورپ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں ہلاکتیں ڈھائی ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ امریکہ کی تمام 50ریاستوں کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 29 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا اور گزشتہ 18 دن میں وہاں کورونا کیسز کی تعداد یورپ کے بعد تیزی سے بڑھی ہے۔ ایران میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17361 ، شفا پانے والوں کی تعداد 5710 جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1135 تک پہنچ گئی ہے۔ انڈونیشیا میں بھی ایک دن میں سب سے زیادہ 55نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 227 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں بھی نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 297 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا کے 160 سے زائد ممالک میں کورونا وآئرس پھیل چکا ہے ہے اور اسے روکنے کے سلسلے میں دنیا بھر میں اقدامات جاری ہیں۔

.....
342