اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
منگل

10 مارچ 2020

1:17:43 PM
1016285

امریکی وزیر خارجہ پر چین کی تنقید

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کے نام کو تبدیل کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو کوویڈ 19 کا نام دیا ہے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے اسے ووہان وائرس کا نام دیا جانا عالمی ادارہ صحت اور سائنسی اعتبار سے ایک غیر قانونی اقدام ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے اس قسم کے اقدام کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے اتوار کے روز واشنگٹن کی جانب سے کورونا وائرس پر کنٹرول حاصل کرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسے ووہان وائرس کا نام دیا تھا۔