اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

23 فروری 2020

8:33:42 AM
1012470

حکومت، چین میں پھنسے طلبہ کے حوالے سے واضح پالیسی بنائے، اسلام آباد ہائی کورٹ

پاکستان کی ایک اعلی عدالت نے حکومت کو چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کے بارے میں واضح پالیسی وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چین میں پھنسے طلبا کی واپسی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران حکومتی نمائندے سے استفسار کیا کہ کابینہ میں یہ معاملہ زیرِ غور آیا ہے یا نہیں؟
 
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ والدین کے خدشات جائز ہیں، خدشات اس وقت زیادہ بڑھ گئے جب دیگر ملک اپنے طلبہ کو واپس لے گئے۔ انہوں نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس معاملے پر غور اور پالیسی  کا اعلان کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ والدین کو مطمئن کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی کابینہ جو بھی فیصلہ کرے اس سے اٹھائیس فروری کو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔



/129