اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

23 فروری 2020

8:00:04 AM
1012450

خطرناک وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہلاکتیں2442 ہو گئیں

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 599 ہو گئی جبکہ اٹلی میں 2 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے علاوہ خطرناک وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہیں اور چین میں مزید 630 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی اور کل مزید96 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 442 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 افراد ہلاک اور 79 افراد متاثر ہوئے ہیں اور جنوبی کوریا نے آج کورونا سے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔  

واضح رہے کہ چینی انتظامیہ نے ہوبئی صوبے میں لاکھوں افراد کو طبی قید میں رکھا ہوا ہے۔ چین کے باہر دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



/129