اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

23 فروری 2020

8:00:01 AM
1012445

کورونا وائرس کے پھیلاو پر عالمی ادارہ صحت کی تشویش

ہوبئی صوبے کے صحت سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تقریبا 2346 ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثر افرادکی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ایسے مریض سامنے آنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے جو کبھی چین نہیں گئے مگر ان میں بھی وائرس پایا گیا۔

گزشتہ برس کے آخری ایام میں کورونا وائرس مشرقی چین کے شہرووہان میں سامنے آیا اور اب یہ چین کے تیس صوبوں کے علاوہ کم از کم پچیس دیگر ملکوں میں بھی سرایت کر چکا ہے۔اس وقت بہت سے ممالک کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے چین سے واپس آنے والے اپنے شہریوں کو دو ہفتوں کے لئے قرنطینہ کر دیتے ہیں تاکہ انکے اس وائرس میں مبتلا نہ ہونے کی جانب سے مکمل اطمینان حاصل کیا جا سکے۔


/129