اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

19 فروری 2020

7:23:50 AM
1011573

کورونا بدستور بے لگام ہلاکتوں کی تعداد 2004 ہو گئی

کورونا وائرس سے بہت سے متاثرہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   چین میں کورونا وائرس نے مزید 136 افراد کی جان لے لی اور اس طرح وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 4 تک پہونچ گئی جبکہ 1749 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک کورونا سے 74185افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بہت سے متاثرہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے لوگ بھی شامل ہیں۔ چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ووہان کے مرکزی اسپتال کے سربراہ لیو زہمنگ بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اور اس طرح ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے وسطی شہر ووہان سے کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا جو اب تک دنیا کے 2 درجن ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیمار ہیں۔



/129