اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
پیر

10 فروری 2020

5:06:24 AM
1009090

چین میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

چینی حکومت نے ملک میں پھیلتے ہوئےمہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صوبہ ہوبئی میں یکم مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکومت نے ملک میں پھیلتے ہوئےمہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صوبہ ہوبئی میں یکم مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومت سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔چینی صوبے ہوبئی میں سڑکیں اور بازارویران پڑے ہیں جبکہ سکولوں میں مارچ تک تعطیلات کااعلان کردیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق چینی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پانے کیلئے چینی صوبے ہوبئی کے تمام سکول کم از کم یکم مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس سے قبل صرف جنوری تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاتھا جسے بڑھا دیا گیا۔ صوبہ ہوبئی کے علاوہ جیانگ ژو، شین ڈونگ اور شنگھائی سمیت دیگر کئی بڑے شہروں میں بھی تعلیمی ادارے رواں ماہ کے آخرتک بند رہیں گے۔



/129