اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
پیر

10 فروری 2020

4:23:25 AM
1009062

صدی معاملہ ایک بہت بڑا المیہ ہے/ ناقابل قبول

ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کو بہت بڑا المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ ناقابل قبول ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کو بہت بڑا المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ ناقابل قبول ہے۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ صدی معاملے سے خطے میں کشیدگی بڑھ جائےگی یہ تاریخ کا بدترین معاملہ ہے جس میں کئي ملین مسلمانوں اور عیسائیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ملائشیا کے وزير اعظم نے کہا کہ اس معاملے سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچا ہے اور اس میں مظلوم  فلسطینیوں کے حقوق کومکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔




/129