اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

9 فروری 2020

9:20:31 AM
1008848

تھائی لینڈ میں 21 افراد کا قاتل ہلاک کر دیا گیا

تھائی لینڈ کے صحت عامہ کے وزیر انوٹن چرناوركل ناكھون نے شہر رچاسيما کے شاپنگ مال میں خصوصی سیکورٹی فورس کی طرف سے مسلح شخص کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تھائی لینڈ کے صحت عامہ کے وزیر انوٹن چرناوركل ناكھون نے شہر رچاسيما کے شاپنگ مال میں خصوصی سیکورٹی فورس کی طرف سے مسلح شخص کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

تھائی میڈیا میں آج اتوار کو نشر بیان میں وزیر صحت انوٹن چرناوركل نے کہا کہ مال میں خصوصی سکیورٹی فورسز نے مسلح شخص کو ہلاک کر دیا ہے اس میں ایک خصوصی فورس پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔ اس اجتماعی فائرنگ میں اب تک 21 افراد ہلاک چکے ہیں۔

اس سے قبل انگریزی اخباركھوسوٹ ویب سائٹ نے کہا تھا کہ ہفتہ کو خصوصی فورس نے مذکورہ بڑی عمارت میں واقع کار پارکنگ سمیت شاپنگ مال کے کئی حصوں کی تلاشی لی لیکن وہ ابھی تک 20 افراد کے قاتل کو گرفتار نہیں کر سکے۔

خیال رہے گزشتہ روز فوج کے اہلکارجوان جیكرپینتھ تھوما  نے شہرناكھون رچاسيما میں فوجی اڈے، بدھ مت مندر اور شاپنگ مالز میں یرغمال بنا کر لوگوں کے گروپ پر فائرنگ کی تھی جس میں 20 افراد کی موت ہو گئی اور 31 دیگر زخمی ہو گئے تھے یہ ساری کارروائی براہ راست فیس بک پر نشر کی گئی۔

جب کہ کارروائی کے بعد فیس بک پرایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں سرکاری رائفل کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ میں بہت تھک گیا ہوں۔ فیس بک نے تھوڑی ہی دیر بعد پوسٹ ہٹا دی۔




/1289