اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

3 فروری 2020

5:08:25 AM
1007329

کورونا وائرس کا پھیلا، عالمی ادارہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا

کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ملکوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں دنیا کے تمام ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے اندر اس مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تیاری کریں۔
 دوسری جانب چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ملک میں کورونا وائرس سے تین سو چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
تمام کی تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبی میں ہوئی جہاں سے اس مہلک وائرس نے پھیلنا شروع کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق چین بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے دو روز قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعالمی سطح پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔



/129