اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

1 فروری 2020

4:59:50 AM
1006639

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد عالمی سطح پر ہنگامی حالت کا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پوری دنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے جنیوا میں ہنگامی کمیٹی کے اجلاس اور تقریبا اٹھارہ ملکوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی تصدیق ہونے کے بعد پوری دنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

ایڈھانوم نے کہا کہ یہ بیماری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق چین کے باہر اب تک سو سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اب تک دنیا میں کورونا کے سات مختلف نمونے کشف کئے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس مشرقی چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا ہے اور چینی حکام اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسرے ممالک میں یہ وائرس پھیلنے کے خوف سے بہت سی ایئرلائنوں نے چین کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

فرانس پریس کے مطابق چین کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دوسو تیرہ تک پہنچ گئی ہے۔




/129