دہشتگرد گروہ داعش کے مظالم اسلامی تعلیمات کے منافی: ملائیشیا

دہشتگرد گروہ داعش کے مظالم اسلامی تعلیمات کے منافی: ملائیشیا

ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے مظالم اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق  نجیب رزاق نے منگل کے دن کہا کہ  عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے مظالم اسلامی تعلیمات اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔  نجیب رزاق نے یرغمال بنائے جانے والے امریکی شہری اور شام کے اٹھارہ فوجیوں کے سر قلم کرنے پر مبنی دہشتگرد گروہ داعش کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ کرنے کے لۓ متحد ہوجانا چاہۓ۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے اتوار کے دن امریکہ ایک امدادی کارکن پیٹر کاسیگ اور شام کے اٹھارہ فوجیوں کے سرقلم کۓ جانے کی ویڈیو جاری کی تھی۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ملائيشیا میں دہشتگر گروہ داعش نے اثر و رسوخ حاصل کرلیا ہے اور وہ اس ملک کے جوانوں کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے اور یہ چیز اس ملک کی خارجہ پالیسی کے لۓ ایک بڑی مشکل بن چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی