جاپان، امریکی فوجیوں کے مخالف امیدوار کی شاندار کامیابی + تصویر

جاپان، امریکی فوجیوں کے مخالف امیدوار کی شاندار کامیابی + تصویر

جاپان کےشہر اوکيناوا ميں امريکي فوجيوں کے مخالف اميدوار نے مقامي انتخابات ميں کاميابي حاصل کرلي ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کےشہر اوکيناوا ميں امريکي فوجيوں کے مخالف اميدوار نے مقامي انتخابات ميں کاميابي حاصل کرلي ہے۔ ان انتخابات ميں شہر ناہا کے سابق ميئر ،تاکہ شي اونا گاوا، کي کاميابي پر امريکي فوجي حکام اور ان کے  حامي، جاپاني حکام نے مايوسي کا اظہار کيا ہے۔ اپني کاميابي پر اونا گاوا نے وعدہ کيا ہے کہ وہ اس علاقے ميں امريکي فوجيوں کو، کوئي اڈہ بنانے  نہيں ديں گے۔

تاکہ شي اونا گاوا، اوکيناوا ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي کے، سخت خلاف ہيں، جنہوں نے اب اپنے حاميوں کو اس بات کا يقين دلايا ہے کہ اوکيناوا ميں امريکي فوجي اڈہ، منتقل کئے جانے کي ہرگز اجازت نہيں ديں گے۔ اس سے قبل اس سلسلے ميں امريکہ اور جاپان کے حکام نے امريکي فوجي اڈہ، اوکيناوا منتقل کئے جانے سے اتفاق کيا تھا۔

جاپان کے قانون کے مطابق اونا گاوا، کو، اس بات کا اختيار حاصل ہے کہ اس سلسلے ميں وہ، اس سے قبل کئے جانے والے فيصلے کو ويٹو کرسکتے ہيں۔واضح رہے کہ اوکيناوا ميں اس وقت کوئي پچّيس ہزار امريکي فوجي موجود ہيں جہاں امريکہ اب اپنا فوجي اڈہ منتقل کرنے کي کوشش کررہا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی