بہت سارے مغربی مفکرین رسول خدا(ص) کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں کہ پیغمبر اسلام حماسہ آفریں تھے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول کانفرنس کے دوسرے روز الجزائر کے مفکر محمد عبد القادر نے اپنی گفتگو میں کہا: اسلام قوم پرستی کا مخالف ہے اور اس موضوع کو پیغمبر اسلام (ص) نے واضح طور پر عملی جامہ پہنایا لیکن آج ہمارے سماج میں بعض ایسے عناصرموجود ہیں جو قوم پرستی کے کلچر کو رواج دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا: بہت سارے مغربی مفکرین رسول خدا(ص) کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں کہ پیغمبر اسلام حماسہ آفریں تھے کہ انہوں نے اخلاق کو سماج میں رائج کیا۔
الجزائر کے دانشور نے کہا: یہ اخلاق سماج میں رائج ہونا چاہیے اور ہمیں اس کو بیان کرنے میں کوشاں رہنا چاہیے اس لیے کہ دنیا ان چیزوں کی محتاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲