شیخ زکزاکی اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے اعلی عہدہ دار شیخ زکزاکی کے گھر پر+ تصاویر

آقائے اختری نے زاریا میں شیخ زکزاکی کے گھر جا کر انہیں اور ان کی اہلیہ کو ان کے تین بیٹوں کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر زاریا میں عالمی یوم القدس کے خونی حادثے کے بعد اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل چند افراد کے ہمراہ شیخ زکزاکی اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرنے ان کے گھر پر تشریف لے گئے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد اختری کے ہمراہ وفد میں دفتر رہبر انقلاب اسلامی سے محمد شکیبا، مجمع جہانی تقریب مذاہب سے ڈاکٹر محمد حسن تبرائیان اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ عربی کے سربراہ حسن خاکرند موجود تھے جو گزشتہ منگل کو نائجیریا کے لاگوس پہنچے۔
ایرانی وفد نائجیریا میں ایرانی سفیر کے ہمراہ، اس ملک کی ریاست کانو کے شہر زاریا گئے جہاں شیخ ابراہیم زکزاکی نے ان کا استقبال کیا۔
آقائے اختری نے زاریا میں شیخ زکزاکی کے گھر جا کر انہیں اور ان کی اہلیہ کو ان کے تین بیٹوں کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے بعد از آں شہر زاریا کی امام بارگاہ بقیۃ اللہ (عج) میں حاضر ہوکر نماز جماعت پڑھائی اس کے بعد اس شہر کے دیگر شہداء کے گھر والوں کو تعزیت اور تسلیت کہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

شیخ زکزاکی نے بھی ان کے بعد مختصر طور پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور ان کے ہمراہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سفر کی مشکلات کو تحمل کرتے ہوئے ان غم دیدہ گھرانوں کو ان کے وطن آ کر تعزیت پیش کی۔

شیخ زکزاکی نے نیز ان تمام بزرگ شخصیات اور علماء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں تعزیتی پیغام بھیج کر یا ٹیلیفون پر تعزیت کہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License