صباحی کاشانی نے زور دے کر کہا: جناب ابوطالب کی خدمات تھیں کہ پیغمبر اکرم قرآن کریم کی آیات اور الہی قوانین کو بیان کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آپ دشمنوں کا مقابلہ کرتے تھے اور رسول اپنا مشن انجام دیتے تھے۔ یہ چیز اہل سنت کی کتابوں میں موجود ہے۔ لہذا ہم اس سیمینار میں ان مطالب کی طرف عالم اسلام کی توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
مزید ...-
-
حسینی کوہساری: مرحوم جلال الدین رحمت کی خصوصیات/ عظیم دانشور ہونے کے ساتھ خادم قوم و ملت بھی تھے
فروری 24, 2021 - 4:28 راتانڈونیشیا میں جامعۃ المصطفیٰ کے سابق نمایندہ نے ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی سرگرمیوں کو نزدیک سے مشاہدہ کئے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا: مرحوم نے سماجی خدمات کے باوجود اپنی علمی سرگرمیوں کو نہیں چھوڑا اور مختلف موضوعات جیسے علوم نفسیاتی، علومی سماجی اور علوم دینی؛ زندگی پیغمبر اکرم و ائمہ طاہرین، تفسیر اورعرفان میں ۵۰ جلد کتابیں تحریر کیں۔
مزید ... -
تصویری رپورٹ/ پروفیسر جلال الدین رحمت کے ساتویں پر ابنا نیوز ایجنسی کی جانب سے ورچوئل رسومات کا انعقاد
فروری 24, 2021 - 3:43 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) کونسل انڈونیشیا کے چیئرمین، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ممتاز رکن، عالم اسلام کے عظیم دانشور اور شیعہ مفکر مرحوم پروفیسر جلال الدین رحمت کے انتقال کے ساتویں دن کے موقع پر ابنا نیوز ایجنسی کی جانب سے ایک ورچوئل مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس ترحیم جو گزشتہ روز منگل کو منعقد ہوئی اس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے عہدیدار ڈاکٹر محمد جواد زارعان، اہل بیت(ع) کونسل انڈونیشیا کے سربراہ سید عمر شھاب، حوزہ علمیہ کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سید مفید حسین کوھساری، انڈونیشیا میں نمائندہ ولی فقیہ عبد المجید حکیم الھی، اور مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر مفتاح فوزی رحمت نے اس پروگرام میں گفتگو کی اور مرحوم جلال الدین رحمت کے علمی اور اخلاقی کارناموں کا تذکرہ کیا اور مرحوم کی یاد کو تازہ کیا۔
مزید ... -
اٹلی کی امام علی (ع) کانفرنس سے آیت اللہ رمضانی کا خطاب
امیرالمومنین علی (ع) کا طرز زندگی انسانی معاشروں میں اسلامی تہذیب کا زمینہ ساز ہے
فروری 22, 2021 - 4:34 راتآیت اللہ رمضانی نے امیر المومنین (ع) کے طرز زندگی پر توجہ دینے کی ضرورت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: امام علی (ع) ایک جامع شخصیت کے مالک تھے اور ایک لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ پیغمبر اکرم (ص) کی تربیت کا معجزہ تھے۔
مزید ... -
آیت اللہ حسینی بوشہری:
جناب ابوطالب(ع) کی سیاسی، اقتصادی اور مزاحمتی شخصیت کا جائزہ لینا آج کے دور کی ضرورت ہے
جناب ابوطالب کانفرنس کے انعقاد سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا مقام بلند ہو جائے گا
فروری 20, 2021 - 11:42 راتآیت اللہ حسینی بوشہری نے مزید زور دے کر کہا: اس کانفرنس کے انعقاد سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا مقام مزید دوبالا ہو جائے گا اور میری نگاہ میں اس طرح کے کام جاری رہنا چاہیے۔
مزید ... -
تصویری رپورٹ/ جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کی انتیسویں علمی نشست
فروری 20, 2021 - 11:42 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کی انتیسویں علمی نشست "طول تاریخ میں ابوطالب کی مخالفت کے اسباب" کے زیر عنوان منعقد کی گئی۔ یہ علمی نشست جو اہل البیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی اس میں ایران میں زیر تعلیم اسٹوڈینٹس نے بھی شرکت کی۔
مزید ... -
"مکتب شہید سلیمانی اور نئی اسلامی تہذیب" کانفرنس کی اختتامی تقریب
فروری 20, 2021 - 1:38 راتبیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ: "اس عظیم شہید کی شہادت سے پہلے اور بعد میں ، سامراجی نظام نے شہید کے چہرے کو داغدار کرنے کی بہت بڑی کوششیں کیں اور اس طرح سے اس نے شہید کا انسداد دہشت گردی، انسانیت پسندی، انصاف پسندی اور امن پسندی کا اصلی چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔"
مزید ... -
تصویری رپورٹ/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مدیران کی آستان قدس رضوی کے عہدیداروں سے ملاقات
فروری 20, 2021 - 11:32 دناہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مدیران نے جمعرات کو مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی کے عہدیداروں سے ملاقات اور تعلیمات اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت کے میدان باہمی تعاون پر گفتگو کی۔
مزید ... -
تصویری رپورٹ/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ہم فکر بین الاقوامی ثقافتی مراکز کے ساتھ اجلاس
فروری 19, 2021 - 11:42 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ہمفکر بین الاقوامی ثقافتی مراکز کے ساتھ "موجودہ حالات میں شیعوں کے حالات کا جائزہ" کے زیر عنوان ایک روزہ اجلاس کیا۔
مزید ... -
انڈونیشیا کے بزرگ دانشور کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی بیان
فروری 18, 2021 - 4:16 راتمرحوم استاد جلال الدین رحمت امام خمینی (رہ) اور انقلاب اسلامی کے گرویدہ تھے کہ جنہوں نے بے شمار عاشقان ہدایت کے دلوں کو امام راحل، رہبر انقلاب اور شہید مطہری جیسے عظیم اساتید کے افکار کی طرف متوجہ کیا۔
مزید ... -
جناب ابوطالب (ع) کی یاد میں خطاطی/ میرباقری: ابوطالب (ع) ایک غیر معمولی لیکن مظلوم شخصیت ہیں
فروری 14, 2021 - 11:54 راتمیر باقری نے کہا: جناب ابوطالب ایک غیر معمولی شخصیت ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی مظلومیت ہے کہ انہوں نے اس قدر پیغمبر اکرم کی حمایت اور دین اسلام کی خدمت کی لیکن ان کی طرف شرک کی نسبت دی گئی اور انہیں مسلمان قبول نہیں کیا گیا۔
مزید ... -
تصویری رپورٹ/ جناب ابوطالب (ع) کانفرنس کی مناسبت سے خطاطی کے اساتید کی مشترکہ خطاطی
فروری 14, 2021 - 11:54 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے ایام میں خطاطی کے میدان میں ایران کے بہترین اساتید نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی دعوت پر حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں جمع ہو کر مشترکہ طور پر جناب ابوطالب کی شان میں عقیدت کا اظہار کیا اور خوبصورت فن پارے تیار کئے۔
مزید ... -
جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کی پچیسویں علمی نشست
فروری 13, 2021 - 11:54 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کی پچیسویں علمی نشست کل بروز جمعہ کو آنلاین منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس جو اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا اور دفتر تبلیغات اسلامی کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی اس میں ابوطالب تحقیقاتی مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد مہدی صباحی کاشانی اور حوزہ علمیہ قم کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد کاطم مدرسی نے گفتگو کی۔
مزید ... -
آیت اللہ رمضانی: اہل بیت(ع) مکمل نمونہ عمل ہیں/ دشمن معاشرے میں ناامیدی اور مایوسی پیدا کرنا چاہتے ہیں
فروری 10, 2021 - 4:33 راتاس تقریب میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے کہا: اسلامی انقلاب کے تین ستون ہیں۔ پہلا ستون تمام جہتوں میں جامع اسلام کا تعارف ہے؛ خصوصا اس کے سامراجیت مخالف پہلو کا تعارف جو امام راحل نے اجاگر کیا۔ دوسرا ستون قیادت ہے اور آج رہبر انقلاب اسلامی امام کے اسی راستے پر گامزن ہیں اور نظام کا تیسرا ستون قم و ملت ہے۔
مزید ... -
جناب ابوطالب(ع) بین الاقوامی سیمینار کے علمی آثار کا تعارف؛ / 3۔ زهرة الأدباء في شرح لامیة شیخ البطحاء
فروری 9, 2021 - 8:23 راتمذکورہ کتاب "زَهرَة الأدباء في شرح لاميّة شيخ البطحاء أبي طالب بن عبدالمطلب بن هاشم (عليهم السلام)" تالیف مرحوم علامہ شیخ جعفر نقدی عماری (متوفیٰ ۱۳۷۰ ھج) ایک تحقیقی شرح ہے جو قصیدہ لامیہ کے بارے میں لکھی گئی ہے اور اس کے تاریخی واقعات کو بھی قلمبند کیا گیا ہے۔
مزید ... -
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی میں "تارکین وطن خواتین کی توانائیاں" نامی نمائش کی اختتامی تقریب
فروری 6, 2021 - 9:59 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر میں منعقدہ "تارکین وطن خواتین کی توانائیاں" نامی نمائش کی اختتامی تقریب میں حجۃ الاسلام و المسلمین احمد احمدی تبار نے تقریر کی جبکہ پروگرام میں حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا آل ایوب اور محمد جواد خرسندی نے شرکت کی۔ یہ نمائش افغان خواتین کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔
مزید ... -
لاطینی امریکی طلاب کی آیت اللہ رمضانی کے ساتھ ملاقات
فروری 6, 2021 - 9:59 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے لاطینی امریکی طلاب کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
مزید ... -
آیت اللہ رمضانی نے جامعہ آل البیت(ع) العالمیہ کی نئی عمارت کا دورہ کیا
فروری 6, 2021 - 3:47 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے قم میں جامعۃ آل البیت(ع) العالمیہ کی نئی عمارت کا دورہ کیا اور اس دوران یونیورسٹی کے عہدیداران سے ملاقات اور گفتگو کی۔
مزید ... -
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کے ذریعے "تارکین وطن خواتین کی توانائیاں" کے زیر عنوان نمائش کا افتتاح
فروری 6, 2021 - 2:03 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام ولادت کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر میں "تارکین وطن خواتین کی توانائیاں" کے زیر عنوان قم میں مقیم غیر ایرانی خواتین کے کارناموں کی نمایش لگائی گئی۔
مزید ... -
تصویری رپورٹ/ حضرت زہرا (س) کے ایام ولادت پر منعقدہ محفل سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا خطاب
فروری 6, 2021 - 11:59 دناہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام ولادت کی مناسبت سے قم کے "مدرسہ مطالعات اسلام و غرب" میں منعقدہ محفل سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے خطاب کیا۔
مزید ... -
نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ حکیم: سڑکوں اور چوراہوں کے نام جناب ابوطالب(ع) کے نام پر رکھے جائیں
فروری 6, 2021 - 1:13 دنآقائے حکیم نے کہا: آپ کی شخصیت کی معرفت علمی اور تحقیقی کام کے ذریعے ہی ممکن ہے اور کتنا بہتر ہو گا کہ اس کانفرنس کے منعقد کرنے والے یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اسٹوڈینٹس کو جناب ابوطالب کی زندگی پر تحقیقات کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔
مزید ... -
آیت اللہ ناصری: جناب ابوطالب(ع) اور حضرت خدیجہ(س) صدر اسلام کی دو مظلوم شخصیات ہیں
جنوری 25, 2021 - 10:19 راتآیت اللہ ناصری نے اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے جناب ابوطالب (ع) اور جناب خدیجہ کو صدر اسلام کی مظلوم ترین شخصیتیں قرار دیا۔
مزید ... -
آیت اللہ اعرافی: ابوطالب (ع) فضائل کے مجموعے کا نام ہے جنہوں نے تاریخ میں تزویری کردارنبھایا/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا کانفرنس کے اہتمام پر شکریہ
جنوری 21, 2021 - 9:22 راتآیت اللہ اعرافی نے جناب ابوطالب (ع) کی سیرت کے حوالے سے تحقیقاتی آثار کی اشاعت پر تاکید کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی قدردانی کی اور کہا: میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور ان افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مقدس کام کی راہ میں تک و دو کر رہے ہیں۔
مزید ... -
جناب ابوطالب (ع) کانفرنس کے مینیجمنٹ کمیٹی کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات
جنوری 19, 2021 - 8:28 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) مینیجمنٹ کمیٹی نے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی سے ملاقات کی۔
مزید ... -
گیلان کے رضوی یوتھ سینٹر میں مجلس عزا سے آیت اللہ رمضانی کا خطاب
جنوری 15, 2021 - 11:58 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شہر گیلان میں رضوی یوتھ سینٹر میں منعقدہ ایام فاطمیہ کی مجالس عزا سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے خطاب کیا۔
مزید ... -
آیت اللہ اختری کی جانب سے شیعہ مرجعیت اور شہدائے مچھ کے اہل خانہ کی قدردانی
جنوری 11, 2021 - 3:58 راتآیت اللہ اختری نے مچھ کے گیارہ کان کنوں کی بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان سے اس طرح کی دھشتگردانہ کاروائیوں پر روک تھام لگانے کی اپیل کی۔
مزید ... -
آیت اللہ مکارم شیرازی اور علمائے پاکستان کی قدردانی کرتے ہیں
بلوچستان؛ مچھ کے مظلوم شیعوں کے قتل عام پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی بیان/اس خوفناک جرم نے پیروان اہل بیت(ع) کے دلوں کو مجروح کر دیا
ہزارہ شیعوں کی مظلومیت کا اعتراف کرنے اور کوئٹہ کا دورہ کرنے پر پاکستان کے وزیر اعظم کا شکریہ
جنوری 9, 2021 - 5:39 راتمچھ میں داعشی دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے مظلوم شیعہ مسلمانوں کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
مزید ... -
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی میں "سرداران آسمانی" کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
جنوری 3, 2021 - 2:15 راتاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے پندرہ ممالک کی انجمنوں کی موجودگی میں، شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر "سرادارن آسمانی" کے عنوان سے این بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں آیت اللہ رمضانی اور دیگر علماء نے تقاریر کی۔
مزید ... -
آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پرملال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا تعزیتی پیغام
جنوری 2, 2021 - 8:27 راتمرحوم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے فعال رکن بھی تھے جو پندرہ سال کی مدت تک اس کونسل کی صدارت کے عہدے پر فائز رہے اور اسمبلی کی ترویج و توسیع، نیز شیعیان عالم کی ثقافتی اور فکری پوزیشن کو ترقی دینے میں انجام پانے والی سرگرمیوں کو صحیح سمت کی طرف موڑنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
مزید ... -
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی میں شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی پر بین الاقوامی کانفرنس
دسمبر 31, 2020 - 11:28 راتاہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی قم میں 15 ممالک کی انجمنوں اور ثقافتی تنظیموں کی شمولیت سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس جو فیزیکلی اور آنلاین منعقد کی گئی اس میں آیت اللہ رمضانی نے گفتگو کی۔
مزید ...