-
وعدہ صادق-4؛
اسلام آباد مذاکرات؛ ایران کی دو پیشگی شرطوں کی تکمیل کی کوشش جاری ہے
اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں؛ لیکن ایران نے اعلان کیا ہے کہ پیشگی شرطوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں، مذاکرات شروع نہیں ہونگے۔
-
وعدہ صادق-4؛
امن مذاکرات کا آغاز غیر یقینی صورتحال سے دوچار
گوکہ پاکستان میں ایرانی سفیر نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے دورہ اسلام آباد کی خبر دی تھی، یہ خبر ابہام سے دوچار ہوئی ہے۔
-
وعدہ صادق-4؛
لبنان بھی جنگ بندی کی شقوں میں شامل ہے، پاکستان
گوکہ وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ لبنان پر جارحیت کا خاتمہ جنگ بندی سمجھوتے کے فریق ورک میں شامل نہیں ہے، لیکن جنگ بندی کے ثالث اور پاکستانی وزیراعظم نے اس دعوے کے دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔
-
رہبر انقلاب نے اپنی جان کے ذریعہ دنیا میں نیا نظام قائم کیا:پاکستانی سیاستدان
محترمہ مشعال یاسین ملک، سابق مشیر وزیراعظم پاکستان برائے حقوق انسانی، نے حضرت آیتالله سید علی خامنهای کو آزادی پسند اور مظلوم عوام کے لیے ایک اساطیری شخصیت قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی فداکاری اور استقامت کے ذریعے تاریخ میں مزاحمت اور استکبار مخالف ایک لازوال تحریک قائم کی۔
-
وعدہ صادق-4؛
ٹرمپ ہینڈز اپ، ایران نے اپنی شرطیں منوا لیں/ سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کا بیان
اگر، مذاکرات کے دوران، میدان میں دشمن کا تسلیم ہونا اور سرجھکانا؛ حتمی سیاسی و سفارتی حصول یابی پر منتج ہوجاتا ہے ہم سب ملک کر اس عظیم کامیابی پر جشن منائیں گے ورنہ ہم پھر بھی مل کر انتہا تک ملت ایران کے تمام تر مطالبات پر عملدرآمد کرانے تک، میدان میں اتریں کے اور دوش بدوش لڑیں گے / ہمارے ہاتھ ٹریگرز پر ہیں اور اگر دشمن چھوٹی سے چھوٹی غلطی کا ارتکاب کرے تو، ہم پوری طاقت سے اس کا جواب دیں گے۔
-
ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ایمان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے:پاکستانی مفتی
پاکستان کے معروف سنی عالم اور مفتی، مفتی مکرم قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کی حمایت کرنا صرف ایک ملک کا ساتھ دینا نہیں بلکہ ایمان اور اسلام کا ساتھ دینا ہے۔
-
وعدہ صادق-4؛
جنگ کے خاتمے کے لئے ایران کا منصوبہ ارسال کیا گیا / ابلاغیاتی قیاس آرائیاں
اسلامی جمہوریہ ایران نے نظام کی اعلیٰ سطوح پر دو ہفتوں سے جاری ہمہ جہت غور و خوض کے بعد، جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی تجویز پر ایران کا جواب پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔
-
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
پاکستان کا امریکی نائب صدر کے اسلام آباد دورے کے بارے میں قیاس آرائیوں پر ردعمل
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی نائب صدری کے اسلام آباد دورے اور ایران سے مذاکرات کے حوالے سے حالیہ میڈیا قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
-
ایرانی مسلح افواج نے دنیا کو حیران کر دیا:پاکستانی جنرل
پاکستان کے ایک ریٹائرڈ سینئر فوجی جنرل نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے حالیہ تنازعات میں اپنی کارکردگی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
-
پاکستانی بحریہ کے سابق کمانڈرکی جانب سے ایرانی عوام کی استقامت کی قدردانی
بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی دنیا کے عوام کی اکثریت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔
-
پاکستانی وزیر اعظم کا ایران کے خلاف دہشتگردانہ جنگ کے خاتمے پر زور
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد ہر ایسے اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے جو ایران کے خلاف جاری دہشتگردانہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے ہو۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
جنگ رمضان 1447؛
صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے خطے کی صورت حال اور ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے نتائج کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔
-
ایران کے جواب سے امریکہ اور اسرائیل اب تک صدمے میں:پاکستانی تجزیہ کار
پاکستان کے ایک سابق سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حالیہ ردعمل کے بعد امریکہ اور اسرائیل اب تک صدمے کی کیفیت میں ہیں اور اپنی کارروائیوں کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔
-
کابل پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی:اقوام متحدہ
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے پاکستان کی جانب سے کابل میں ایک طبی مرکز پر مبینہ فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر پاکستانیوں کا رد عمل
ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان میں سیاسی، میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ انہیں ایران کی سفارتکاری کا ایک بڑا ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
-
ایران کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا شکریہ، خودمختاری کے دفاع کا عزم دہرا دیا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔
-
امام خامنہ ای اہل سنت کے دفاع میں شہید ہوئے ہیں:پاکستانی مفکر
پاکستان کے معروف عالم اور مفکر انجینئر محمد علی مرزا نے ایران کے شہید رہبرِ انقلاب امام سید علی خامنہ ای کے وحدتِ امت سے متعلق مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شیعہ اور سنی اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطین کے اہلِ سنت مسلمانوں کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔
-
شہادت امام خامنہ ای؛
عظیم ترین شہادت
پاکستانی مفکر، شاعر اور فلاسفر، احمد جاوید نے امام خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای صاحب کی شہادت سب سے بڑی شہادت ہے۔ اگر اس شہادت کو اہل تشیع نے شیعہ نقطہ نظر سے دیکھا اور ایرانیوں نے اس کو ایرانی قرار دیا تو امت اپنے اوپر بہت بڑا ظلم کرے گی۔۔۔ ویڈیو دیکھئے:
-
پاکستانی وزیر اعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جہان سے حملہ ہو گا وہیں ماریں گے پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فوجی اڈہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہوگا، وہ ایران کے لیے جائز ہدف ہوگ
-
ایران میں نئے رہبر انقلاب کے انتخابنے ایران دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو جھوٹا ثابت کردیا: پاکستانی شخصیات
پاکستان کی سیاسی، صحافتی اور مذہبی شخصیات نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو انقلاب کی رہبری کا عہدہ سونپنے کی مبارکباد پیش کی اور امریکہ کی غنڈہ گردی کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کی شجاعت اور عوامی اتحاد کو سراہا ہے۔
-
آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای دنیائے اسلام کیخلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مجلس خبرگان کے فیصلے پر اپنے پیغام میں کہاکہ رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کے ساتھ امہ کو متحد کرنے کا عظیم فریضہ انجام دیا،
-
شہید امام سید علی خامنہ ای کی شہادت نے ہمیں پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے : امام جمعہ سکردو
مرکزی نمازِ جمعہ آج عید گاہ سکردو میں منعقد ہوئی؛ جس میں ہزاروں مؤمنین نے شرکت کی اور شہید قائد امت امام المقاومہ سید علی حسینی خامنہ ای اور سکردو کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
-
ایران پر حملے نے مسلمانوں پر جہاد کو فرض بنا دیا ہے:پاکستانی مفتی
پاکستان کی جماعتِ اسلامی کے نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے حملے کے بعد ایران کی حمایت میں جہاد پوری امتِ مسلمہ پر فرضِ عین ہو گیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای کی شہادت سے امت مسلمہ یتیم ہو گئی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ یتیم ہو گئی، فلسطینی عوام کا سرپرست و غمگسار اور استکباری طاقتوں کا دشمن اس دنیا سے رخصت ہوا ۔ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
-
ایران کے خلاف جنگ کے پیچھے صہیونی منصوبہ بندی
وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت آج انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے اور ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ کے پسِ پردہ بھی اسرائیل کا کردار ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا رہبر معظم انقلاب کی شہادت پر تعزیتی پیغام / ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جمعة المبارک 6 مارچ کو یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
-
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید احتجاج جاری
پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور اسرائیل و آمریکا کے خلاف نعرہ بازی کی جاری ہے
-
ایران کا جوابی حملہ کفر کے خلاف اسلامی جنگ ہے:علامہ راجہ ناصر
پاکستانی اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایران پر امریکی اور صیہونی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کے اڈے مسلمان ممالک کے اندر موجود ہیں اور وہیں سے وہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔