• مغرب اور ایک خود مختار طاقتور ایران

    ایران کی فکری ترقی؛

    مغرب اور ایک خود مختار طاقتور ایران

    "انسان انسان کا بھیڑیا ہے"؛ یہ جملہ قبل از مسیح کے مغربی متون سے ماخوذ ہے جس میں مختصر سی تبدیلی کی گئی ہے۔ بعد میں مغربی فلسفیوں نے اپنے معاشرے کی حالت کی بنیاد پر اسے تھیوری کا روپ دیا تاکہ معاشروں کو یہ بات منوائی جا سکے کہ امن و سلامتی طاقت کے خوف کا نتیجہ ہے۔ قدیم نوآبادیاتی دور میں، یہی غیر انسانی ذہنیت 'سفید فام نسل پرستی' کے ساتھ مل گئی اور مغربی تہذیب کو تاریخ کا سب سے بڑا لٹیرا بنا دیا۔