40 ہزار ایرانی اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے

 40 ہزار ایرانی اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے

اس سال 40 ہزار کے قریب ایرانی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام عبدالفتاح نواب نے کل قم میں آیات عظام "ناصر مکارم شیرازی"، "حسین نوری همدانی" اور "جعفر سبحانی" سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 39 ہزار 6 سو ایرانی سرزمین وحی کا سفر کریں گے۔

ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے اس موقع پر کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کیلئے ایران کا پہلا کاروان جون کے مہینے میں روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اسلامی ممالک کے افراد مناسک حج میں شرکت نہ کرسکے۔

دنیا بھر سے ہر سال تقریبا 25 لاکھ زائرین خانہ خدا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*