9 جون 2026 - 17:28
مآخذ: ابنا
جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری

لبنان کے جنوبی شہر صور اور اس کے نواحی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ایک بار پھر جاری رہا۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح صور ضلع کے العباسیہ، الرمادیہ اور دیر قانون رأس العین کے علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے جنوبی شہر صور اور اس کے نواحی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ایک بار پھر جاری رہا۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح صور ضلع کے العباسیہ، الرمادیہ اور دیر قانون رأس العین کے علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد مقامات پر بمباری کی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھی جنوبی لبنان کے قصبوں قلاویہ اور القطرانی پر اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی تھی۔

دوسری جانب لبنانی وزارتِ صحت نے بتایا کہ پیر کے روز شہر صور پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوئے تھے، جن میں چار امدادی کارکن بھی شامل تھے۔

وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے المروانیہ پر ایک اور فضائی حملے میں دو افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے۔

جنوبی لبنان میں حالیہ حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور مقامی آبادی شدید خوف اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha