9 جون 2026 - 05:52
تناؤ کی ذمہ داری واشنگٹن پر ہے، اسلامی جمہوریہ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ: "کسی کو یقین نہيں آتا کہ صہیونی ریاست امریکہ کے ساتھ پیشگی ہم آہنگی اور تعاون کے بغیر کچھ کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بیروت پر صہیونی حملے کے جواب میں صہیونی ریاست پر ایرانی افواج کے حملے، اور بعدازاں ایران پر غاصب ریاست کے محدود حملوں کے جواب میں "نصر آپریشن" کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

- دنیا کوئی بھی یقین نہيں آتا کہ صہیونی ریاست امریکہ کے ساتھ پیشگی ہم آہنگی اور تعاون کے بغیر کچھ کر سکتی ہے۔

- امریکہ نے اسرائیل کی خاطر ایران پر جنگ مسلط کر دی۔

- اسی وقت بھی امریکی حملے اور دفاع کے شعبوں میں صہیونیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

- امریکہ جنگ بندی کے فریق کے طور پر، ذمہ دار ہے۔ خطے میں ہونے والا کوئی بھی اقدام ـ خواہ امریکہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا براہ راست ذمہ دار ہو، خواہ وہ کاروائی لبنان میں صہیونی ریاست کی طرف سے ہو ـ امریکہ کی ذمہ داری یقینی ہے۔

- تناؤ کی شدت کے اثرات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

- جہاں تک بھی قومی مفادات اور ہماری سلامتی کی ضرورت ہوگی، یقینی طور پر اقدام کریں گے۔

- اجازت نہیں دیں گے کہ صہیونی ریاست ہر روز اپنی جارحیتیں جاری رکھے اور پھر ایک عام سا بیان دے کر جنگ بندی جاری رکھنے کا راگ الاپا جائے۔

- پوری قوم اور نظام کے تمام ستون کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

- سفارتکاری اور مسلح افواج دوش بدوش کھڑی ہیں اور ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔ جہاں بھی ضرورت ہوتی ہے، مسلح افواج میدان میں آتی ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha