24 مئی 2026 - 22:51
پاکستانی افواج کے سربراہ کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں / فیلڈمارشل منیر کا ممکنہ دورہ امریکہ

پاکستانی افواج کے کمانڈر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کے سلسلے میں دورہ تہران کے موقع پر صدر ڈاکٹر پزشکیان اور اسپیکر ڈاکٹر قالیباف سے ملاقاتیں کیں۔/ صدر پزشکیان نے امریکیوں کو ناقابل اعتماد قرار دیا / ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ایرانی افواج نے جنگ بندی کے ایام میں اپنی صلاحیتیں بحال کی ہیں اور امریکیوں کی حماقت کی صورت میں انہیں انتہائی تلخ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا / الجزیرہ نیٹ ورک نے دعویٰ کیا کہ اس کے بقول "عاصم منیر تہران میں مذاکرات کی پیشرفت" کے بعد، واشنگٹن جائیں گے۔/ امریکی وزیرخارجہ "روبیو" نے بھی تصدیق کی کہ مذاکرات میں "کچھ پیشرفت" ہوئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فیلڈمارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا:

- اسلامی جمہوریہ ایران عملی طور پر بین الاقوامی قوانین کے تحت قانونی دائروں کی پابندی کا ثبوت دیتا رہا ہے۔

- ہم صرف اپنی قوم کے حقوق کا حصول چاہتے ہیں۔

- امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کا پس منظر اور تجربہ تلخ ہے۔

- امریکہ اس جنگ میں کامیاب نہیں ہوپائے گا اور نقصانات دنیا کے ممالک اٹھائیں گے۔

- جنگ کسی کے لئے بھی مفید نہیں رہی ہے، سوائے صہیونی ریاست کے، جو اپنے مفادات جنگ کے ذریعے حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پاکستانی افواج کے کمانڈر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر اور اسلامی مذاکرات کے لئے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی اور ڈاکٹر قالیباف نے اس موقع پر کہا:

- ہم اپنے ملک و قوم کے حقوق سے انحراف نہیں کرتے، خاص طور اس فریق پر اعتماد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو کبھی بھی سچا نہیں رہا ہے۔

- ہم مذاکرات کر رہے تھے کہ امریکہ نے جنگ شروع کر دی اور اب کہہ رہا ہے کہ اسی جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کریں!

- بعدازاں ہم آپ کی ثالثی میں، جنگ بندی کی حالت میں تھے، لیکن امریکہ نے عہد شکنی کرکے بحری ناکہ بندی کرڈالی اور اب مبینہ طور پر اسی ناکہ بندی کو اٹھانا چاہتا ہے!

- ہماری مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران اس انداز سے خود کو بحال کر دیا ہے کہ ٹرمپ کی حماقت اور جنگ کے دوبارہ آغاز کی صورت میں، ہمارا جواب امریکہ کے لئے پہلے روز سے کہیں زیادہ تباہ کن اور اور تلخ ہوگا۔"

عاصم منیر تہران میں پیشرفت کے بعد، واشنگٹن جائیں گے، الجزیرہ کا دعویٰ

الجزیرہ نیٹ ورک نے تہران میں ایران-امریکہ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ کیا اور کہا:

- افواج پاکستان کے کمانڈر فیلڈمارشل عاصم منیر کو تہران سے، ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا اعلان کرنا تھا لیکن ٹرمپ کے ساتھ ہم آہنگی کی غرض سے،تہران چھوڑ کر چلے گئے۔

- جنگ کا خاتمہ اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ، سمجھوتے کا پہلا قدم ہے اور جو کچھ جوہری مسائل اور پابندیوں سے متعلق ہے، ان پر مفاہمت کے بعد 30 دن  کے عرصے میں مذاکرات ہونگے۔

امریکی وزیرخارجہ "مارکو روبیو" نے تصدیق کی کہ "کچھ پیشرفت ہوئی ہے"، اور پھر بھی دہشت گردانہ اموریکی دھمکیوں کو دہرایا اور کہا: "ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا؛ آبنائے ہرمز کو ٹول ٹیکس کے بغیر کھلنا چاہئے؛ انہیں افزودہ یورینیم حوالے کرنا چاہئے۔ صدر کی  ترجیح یہ ہے کہ اس مسئلے سے سفارتکاری کے ذریعے نمٹ لے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha