اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی ذرائع نے اعلان کیا کہ یمنی فوج نے منگل (مورخہ 13 مئی 2025ع) کو ایک میزائل داغ کر صہیونی ریاست کو نشانہ بنایا؛ جبکہ امریکی صدر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تقریر کر رہے تھے۔
اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں بن گوریون ایئرپورٹ کی پروازیں ایک بار منسوخ ہوچکی ہیں۔
ان ذرائع نے معمول کے مطابق دعوی کیا کہ صہیونی ریاست کے دفاعی سسٹمز نے اس میزائل کو نشانے تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا ہے اور اس کے ٹکڑے مغربی کنارے میں واقع یہودی آبادکاروں کی نوآبادیوں سے ملے ہیں۔
ایک ویڈیو کلپ میں یہودی آبادکار کو انتہائی خوف و دہشت کی حالت میں پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یمن نے یہ حملہ ریاض میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران انجام دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ