?>

یورپ میں اسلامی طلبہ کی تنظیموں کے سالانہ کنوینشن کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

یورپ میں اسلامی طلبہ کی تنظیموں کے سالانہ کنوینشن کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

اسلامی انقلاب کا ایک بڑا اور قابل فخر کارنامہ یہ ہے کہ اس نے ملک کے بنیادی مسائل میں کردار ادا کرنے کے لئے نوجوانوں پراعتماد کیا اور انہیں آگے بڑھایا، یہ بات قائد انقلاب اسلامی نے اپنے ایک تحریری پیغام فرمائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی اسلامی تنظیموں کے سالانہ کنوینشن کے نام اپنے تحریری پیغام میں فرمایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی و پیشرفت میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی جا رہی ہے۔

قائد انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ کورونا جیسی عمومی وبا کے دوران نوجوانوں کا کردار ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ملک کے دیگر مسائل کی طرح کورونا کے معاملے میں بھی ملک کے نوجوانوں کی ولولہ انگیز کوششیں کارگر ثابت ہوئی ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ اسلامی انقلاب کے قابل فخر کارناموں میں سے ایک ہے کہ اس نے ملک کے اہم ترین اور بنیادی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنے لائق اور باصلاحیت نوجوانوں پر اعتماد کیا اور ان کے دلوں میں ملک کے بنیادی مسائل میں کردار ادا کرنے کا احساس پوری طرح جگا دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ میرے عزیز طلبا و طالبات اس موقع کو غنیمت سمجھیں گے اور خود کو زیادہ سے زیادہ علمی، دینی اور اخلاقی صلاحیتوں سے آراستہ کرکے ملکی ترقی و پیشرفت میں کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے۔

خیال رہے کہ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کی اسلامی تنظیموں کے پچپنویں سالانہ کنوینشن کے نام ایک پیغام تحریر کیا ہے جسے آپ کے خصوصی نمائندے احمد واعظی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پڑھ کر سنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی